کابل

پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی کابل میں وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی کابل میں وزیر خارجہ سے ملاقات

کابل ( الامارہ ) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی رپورٹ سنی۔

وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ؛ ملاقات میں پاکستان میں افغانستان کے سفیر مولوی سردار احمد شکیب نے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے ساتھ پاکستانی حکام کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کی رپورٹ شیئر کی۔ اور افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ سیاسی پیش رفت اور تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ سردار احمد شکیب کی رپورٹ سننے کے بعد وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں افغان سفیر کو دونوں ممالک کی صورتحال اور تعلقات کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔