پکتیکا

پکتیکا؛ کمال سرحدی ہائی سکول ٹیم نے ٹیب بال اور علی محمد ٹیم نے فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پکتیکا؛ کمال سرحدی ہائی سکول ٹیم نے ٹیب بال اور علی محمد ٹیم نے فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

کابل(بی این اے )
صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے انگورآڈے میں 5 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال مقابلوں کا فائنل کمال سرحدی ہائی سکول ٹیم نے جیت لیا۔
یہ ایک روزہ مقابلے 5 ٹیموں کے درمیان صوبہ پکتیکا کی فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس اتھارٹی، ٹب بال فیڈریشن اور برک فاؤنڈیشن کے کے مالی تعاون سے منعقد ہوئے۔
کمال سرحدی ہائی سکول اور ڈب ولیج نے مقابلے کے فائنل میں جگہ بنالی جس کے نتیجے میں کمال سرحدی ہائی سکول ٹیم نے 6 اوورز میں حریف ٹیم کو 70 رنز کا ہدف دیا، جبکہ دوسری جانب ڈب ولیج کی ٹیم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور چمپین شپ کمال سرحدی ہائی سکول ٹیم نے جیت لی۔
ایک اور خبر کے مطابق پکتیکا فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اتھارٹی اور سلطانہ یوتھ کی 8 ٹیموں کے درمیان ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والے فٹبال مقابلے علی محمد ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔
ان مقابلوں کا فائنل علی محمد اور پاس کلا ٹیموں کے درمیان ہوا، جوکہ علی محمد ٹیم نے 2-0 گول کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔