پکتیکا

پکتیکا میں تیر اندازی کے مقابلے منعقد ہوئے

پکتیکا میں تیر اندازی کے مقابلے منعقد ہوئے

کابل(بی این اے )
صوبہ پکتیکا کے مرکز شرنہ میں فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اتھارٹی کے زیر اہتمام قومی اور روایتی کھیلوں کی انتظامیہ کی جانب سے 30 کھلاڑیوں کے درمیان تیر اندازی کے مقابلے منعقد ہوئے ۔

ان مقابلوں میں نجیب اللہ ارمان نے پہلی، شاہ محمد نصرت نے دوسری اور جہانزیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایک دن تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کا مقصد قومی اور روایتی کھیلوں کو فروغ دینا تھا۔

آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔