کابل

کابل ضلع بگرامیو میں 3 کلومیٹر سڑک کی تعمیر مکمل

کابل ضلع بگرامیو میں 3 کلومیٹر سڑک کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے) وزارت تعمیرات ودیہی ترقی کی جانب سے صوبہ کابل کے ضلع بگرامیو میں 29 ملین افغانی کی لاگت سے 3 کلومیٹر سڑک کی کنکریٹنگ مکمل ہوکر آج ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ۔

وزارت نے مزید کہا کہ مذکورہ سڑک کی تکمیل سے علاقے کے رہائشیوں سمیت قرب وجوار کے 6700 افراد کے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہو گئے ہیں۔
اس سڑک کی افتتاحی تقریب میں وزارت تعمیرات وترقی دیہات کے اعلی اعہدیداران اور مذکورہ ضلع کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔