کابل

کابینہ اجلاس میں شجرکاری کے حوالے سے قومی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے منصوبوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ

کابینہ اجلاس میں شجرکاری کے حوالے سے قومی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے منصوبوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ

 

کابل ( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کا 14 واں اجلاس گزشتہ روز وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں متعدد امور پر گفتگو اور متعدد فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں امارت اسلامیہ کے سیاسی کمیشن کی سربراہی میں محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیوسٹاک، سیکریٹریٹ آف نیشنل افئیرز اور تحفظ ماحولیات کے نمائندوں سمیت وفد کو شجرکاری کے حوالے سے ادارہ تحفظ ماحولیات کے منصوبے کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی اور کہا کہ وہ اسے حتمی فیصلے کے لیے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم برائے انتظامی امور اور محکمہ قومی امور کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے عہدیداروں کو قوشتیپہ کینال کے کام میں تیزی لانے اور بہتر طریقے سے انجام دہی پر ابھاریں اور انہیں سہولیات فراہم کرے۔
کابینہ کے اس اجلاس میں نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور کو یہ ٹاسک دیا گیا کہ وہ ملک کے اندر اور باہر افغان تاجروں کے لیے سہولیات پیدا کرے اور تجارتی سامان کی برآمد اور درآمد میں تمام ممکنہ طریقوں پر غور کرے اور سہولیات پیدا کرے۔