کابل

کابینہ سیشن کا تیرھواں اجلاس: واپس آنے والے مہاجرین کی رہائش اور روزگار پر بحث

کابینہ سیشن کا تیرھواں اجلاس: واپس آنے والے مہاجرین کی رہائش اور روزگار پر بحث

 

امارت اسلامیہ افغانستان کے کابینہ سیشن کا تیرھواں اجلاس آج بروز پیر 15جنوری 2024 کو وزیراعظم ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مہاجرین کے لیے بنائے کمیشن کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ حال ہی میں افغانستان آنے والے مہاجرین کے روزگار، رہائش اور دیگر مسائل حل کریں۔ اجلاس میں وزارت پبلک ورکس کے تکنیکی امور کے سربراہ مولوی عبدالکریم فاتح کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن، دیہی ترقی، زراعت، آب پاشی و لائیو سٹاک، ہاؤسنگ و شہری ترقی اور کابل میونسپلٹی کے نمائندے شامل تھے۔ اس کمیٹی کو ذمہ داری دی گئی کہ ملک کی بڑی شاہراہوں، ذیلی سڑکوں اور صوبوں کے تمام سڑکوں کے حدود اور طول و عرض متعین کریں۔ اس کے علاوہ وزارت پبلک ورکس کو ذمہ داری دی گئی کہ سالنگ ہائی وے پر مال بردار گاڑیوں کے مسائل معلوم کرکے اسے حل کریں۔