کابل

کابینہ سیشن کا چودھواں اجلاس: قوش تیپہ کینال پر کام کی تیزی اور تاجروں کو سہولیات کی فراہمی پر بحث

کابینہ سیشن کا چودھواں اجلاس: قوش تیپہ کینال پر کام کی تیزی اور تاجروں کو سہولیات کی فراہمی پر بحث

امارت اسلامیہ افغانستان کے کابینہ سیشن کا چودھواں اجلاس آج 22 جنوری 2024 بروز پیر وزیر اعظم افغانستان ملا محمد حسن اخند کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں مختلف موضوعات پر بحث اور فیصلے کیے گئے۔
امارت اسلامیہ کے سیاسی کمیشن کی سربراہی میں وزارت زراعت، آب پاشی و لائیو اسٹاک، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف افیئرز اور ادارہ تحفظ ماحولیات کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کو ذمہ داری دی گئی کہ ملک میں درخت اور پودے لگانے کے حوالے سے ادارہ تحفظ ماحولیات کے منصوبے کا جائزہ لیں اور منظوری کے لیے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم کے انتظامی آفس کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف افیئرز اور نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے حکام کو قوش تیپہ کینال کے بقیہ کاموں کی جلد انجام دہی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ تاکہ قوش تیپہ کینال کے بقیہ کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔
اجلاس میں نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ ملک کے اندر اور باہر افغان تاجروں کے لیے سہولیات پیدا کریں اور تجارتی سامان کی درآمد و برآمد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ طریقوں پر غور کریں۔