کونڑ

کونڑ ؛ صافی ٹیم نے ٹیپ بال کرکٹ لیگ کی چیمپئن شپ جیت لی

کونڑ ؛ صافی ٹیم نے ٹیپ بال کرکٹ لیگ کی چیمپئن شپ جیت لی

کابل(بی این اے )
کونڑ کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس کی طرف سے اور ضلع چوکی پرائیویٹ سکول اور نورگل کارگو کمپنی کے مالی تعاون سے ضلع چوکی میں6 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے شروع ہو گئے تھے۔
مقابلوں کا فائنل صافی اور مسعود ٹیموں کے درمیان ہوا، مسعود ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں حریف ٹیم کو 129 رنز کا ہدف دیا ، جبکہ صافی ٹیم نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 10اوورز میں مذکورہ ہدف پورا کر کے چمپین شپ جیت لی۔
ان مقابلوں میں اتفاق، افغان، انصاف، صافی، چوکئ پرائیویٹ سکول اور مسعود کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں۔
واضح رہے کہ ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جو کہ 18 دن تک جاری رہے۔