کابل

گزشتہ سال کے دوران 46 سائنسی- تحقیقاتی منصوبے مکمل کئے۔ اکیڈمی آف سائنسز

گزشتہ سال کے دوران 46 سائنسی- تحقیقاتی منصوبے مکمل کئے۔ اکیڈمی آف سائنسز

سالانہ کارکردگی رپورٹ

کابل : الامارہ اردو:
افغانستان اکیڈمی آف سائنسز کے حکام نے میڈیا سینٹر میں حکومت کے احتساب پروگرام کے تحت پریس کانفرنس کے دوران اپنے ادارے کی ایک سالہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں قوم کے سامنے رپورٹ پیش کر دی۔
افغانستان اکیڈمی آف سائنسز کے حکام نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران سائنس کے مختلف شعبوں میں 46 سائنسی- تحقیقاتی منصوبے مکمل کئے گئے جب کہ 176 دیگر سائنسی- تحقیقاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
اکیڈمی آف سائنسز کے حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران سائنس کے مختلف شعبوں میں 83 سائنسی تحقیقی کانفرنسیں ہوئیں، قومی سطح پر 6 سائنسی تحقیقی سیمینار منعقد کیے گئے اور مختلف شعبوں میں 33 کتابیں شائع کی گئیں۔
اسی طرح آریانا، کابل، خراسان، افغانستان، آثار قدیمہ، تبیان، فطرت، کشانیاں، پشتو اور علاقائی مطالعات کے رسالوں کے 36 ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں، جن میں مختلف سائنسی شعبوں میں 248 سائنسی تحقیقی مضامین شامل ہیں۔
ان کے مطابق اکیڈمی آف سائنسز میں نیشنل ٹرانسلیشن سنٹر آف افغانستان کا قیام، 36 سائنسی اور ثقافتی مراکز اور لائبریریوں کو 2407 کتابیں اور 608 سائنسی رسائل کا عطیہ، اکیڈمی کے عملے کے لئے قرآن پاک کے ترجمے اور تفسیر کا انتظام اور سینٹر فار ریجنل اسٹڈیز کے ریسرچ میتہ ڈولوجی کورس سے 21 شہریوں کی گریجویشن کی تکمیل جیسے منصوبے گزشتہ سال کے دوران اکیڈمی آف سائنسز کی دیگر سرگرمیوں میں شامل تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرابحہ گائیڈ لائنز، مائیکرو فنانس کمپنیوں کے ڈیلیوری پلانز، مضاربتی تکافل پلانز، بینکوں کے ڈیلیوری منصوبے اور مضاربہ گائیڈ لائنز کی فراہمی، اسلامی بینکاری کے میدان میں اکیڈمی آف سائنسز کی اہم پیشرفت ہے۔
علاوہ ازیں 50 سائنسی تحقیقی ادبی جرائد، 36 سائنسی تحقیقی رسالے اور 500 عدد دائرۃ المعارف کے نام سے آریانا ادبی انسائیکلوپیڈیا شائع کرنا، 6 سائنسی تحقیقی سیمینارز کا انعقاد، قلیل مدتی، درمیانی مدت اور طویل مدتی اسٹریٹجک منصوبے بنانا، مختلف زبانوں میں 30 کتابوں کا ترجمہ کرنا، اکیڈمی آف سائنسز کی لائبریری کو ڈیجیٹائز کرنا، بینکنگ کے عصری مسائل پر تحقیق کرنا اور 170 سائنسی تحقیقی منصوبوں پر کام شروع کرنا گزشتہ سال کے دوران اکیڈمی آف سائنسز کے اہم منصوبے تھے۔