کابل

گزشتہ ماہ 1835 غیر ملکی سیاحوں کی افغانستان آمد

گزشتہ ماہ 1835 غیر ملکی سیاحوں کی افغانستان آمد

 

کابل( بی این اے ) قومی ادارہ برائے شماریات و اطلاعات نے گزشتہ ماہ کے دوران ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں کے ذریعے 3,344 غیر ملکی سیاحوں کی آمد ورفت ریکارڈ کی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ (22 جنوری سے 21 فروری) تک 33 خواتین سمیت 1,835 غیر ملکی افغانستان آئے اور 15 خواتین سمیت 1,509 غیرملکی افغانستان سے واپس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کی سب سے زیادہ آمدورفت صوبہ نیمروز کے سرحد، صوبہ ہرات کے ہوائی اڈے و سرحد، طورخم اور حیرتان کی سرحدات میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ادارہ برائے شماریات و اطلاعات کے ادارے کا محکمہ پاپولیشن رجسٹریشن سروسز اور دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ملک کے ہوائی اڈوں اور سرحدوں کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی آمد ورفت کا ریکارڈ رکھنے کا بھی ذمہ دار ہے۔