کابل

گزشتہ11 ماہ کے دوران ملک میں 13 ارب افغانی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیاہے

گزشتہ11 ماہ کے دوران ملک میں 13 ارب افغانی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیاہے

کابل(الامارہ)
وزارت اقتصادیات کا کہنا ہے کہ
گزشتہ 11 ماہ کے دوران ملک میں 13 ارب افغانی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیاہے۔

وزارت اقتصادیات کی معلومات کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران 177 منصوبوں میں سے 13 ارب افغانی کے 114 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور مذکورہ وزارت مزید تعمیراتی منصوبے شروع کر نے اور غربت کی سطح کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ سال نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن سے 60 ارب افغانی سے زائد مالیت کے 180 سے زائد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہےنیز وزارت تعمیرات عامہ کی جانب سے مستقبل قریب میں 110 سے زائد منصوبوں اور کاسا کی جانب 1000 منصوبے شروع کیے جائیں گے۔