ہلمند

ہلمند؛ ضلع ناد علی میں 28 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

ہلمند؛ ضلع ناد علی میں 28 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ)
ہلمند صوبے کی فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اتھارٹی کے ٹیپ بال کرکٹ فیڈریشن کی طرف سے ضلع ناد علی کے مرکزی سپورٹس سٹیڈیم میں 28 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے خپلواک ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر ہوگئے ۔

ان مقابلوں کا فائنل خپلواک اور شاہین ٹیموں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں شاہین ٹیم نے مقررہ 12 اوورز میں حریف ٹیم کو 105 رنز کا ہدف دیا، جبکہ دوسری جانب خپلواک ٹیم نے مقررہ ہدف نویں اوور میں حاصل کرکے چیمپئن شپ جیت لی۔
مذکورہ مقابلے جو دوماہ تک جاری رہے ان کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا، آخر میں جیتنے والی ٹیم کو چیمپئن شپ ٹرافی اور کھلاڑیوں کو تحائف بھی دیے گئے۔