ہلمند

ہلمند؛ لشکرگاہ میں 36 ٹیموں کے درمیان فٹسال مقابلے شروع

ہلمند؛ لشکرگاہ میں 36 ٹیموں کے درمیان فٹسال مقابلے شروع

کابل(الامارہ)
صوبہ ہلمند کی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے لشکرگاہ شہر کے غازی محمد ایوب خان اسپورٹس جمنازیم میں 36 ٹیموں کے درمیان فٹسال مقابلے شروع ہو گئے۔

ان مقابلوں کا پہلا میچ سادات اور سٹار ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں سادات ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 4/7 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو متحد اور کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے، مذکورہ مقابلے تقریباً ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔