ہلمند

ہلمند میں 10 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک طبی مرکز کی تعمیر کا کام مکمل

ہلمند میں 10 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک طبی مرکز کی تعمیر کا کام مکمل

 

کابل( بی این اے ) ہلمند کے محکمہ صحت عامہ کے حکام نے ضلع گرمسیر میں 1 ملین 4لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک مرکز صحت کی تعمیر مکمل ہونے کی خبر دی ہے۔

ہلمند کے صحت عامہ کے سربراہ ڈاکٹر سید احمد سعید نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ اس صوبے کے ضلع گرمسیر میں یونیسیف کے مالی تعاون سے ایک معیاری مرکز صحت کی تعمیر مکمل کرکے عوام کے لیے کھول دی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل مذکورہ صوبے کے صدر مقام لشکرگاہ اور بعض دیگر اضلاع میں بھی ایسے ہی مراکز صحت کھولے گئے تھے۔