ہندوؤں اور سکھوں کو بھی دیگر شہریوں کی طرح سہولیات میسر ہوں گی ۔مئیر کابل

ہندوؤں اور سکھوں کو بھی دیگر شہریوں کی طرح سہولیات میسر ہوں گی ۔مئیر کابل کابل میونسپلٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہندو اور سکھ شہریوں کو دیگر شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کابل کے مئیر مولوی عبدالرشید نے متعدد ہندو اور سکھ شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل […]

ہندوؤں اور سکھوں کو بھی دیگر شہریوں کی طرح سہولیات میسر ہوں گی ۔مئیر کابل

کابل میونسپلٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہندو اور سکھ شہریوں کو دیگر شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کابل کے مئیر مولوی عبدالرشید نے متعدد ہندو اور سکھ شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کابل میونسپلٹی کی جانب سے شہری سہولیات مہیا کرنے اور اس جانب توجہ دینے پر مئیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ خدمات انہیں یہ جذبہ فراہم کرتی ہے کہ ان کے مسائل کو بروقت حل کیا جائے۔ ہندو اور سکھ شہریوں نے کابل میونسپلٹی کی قیادت سے کہا کہ وہ ان کے غصب شدہ زمینیں واپس دلانے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کریں۔
ان کے مسائل سننے کے بعد کابل کے میئر نے کہا کہ ہندو اور سکھ شہری بھی دوسرے شہریوں کی طرح ہمارے لیے ایک ہیں ہم انہیں ان کی رہائشی علاقوں میں سہولیات مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔
مئیر نے مزید بتایا کہ کابل میونسپلٹی اہل ہنود اور سکھوں کے ہر قسم کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہے ۔