کابل

15 فروری: افغانستان سے سوویت یونین کی افواج کے انخلا پر امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

15 فروری: افغانستان سے سوویت یونین کی افواج کے انخلا پر امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

بسم الله الرحمن الرحيم
آج 15 فروری افغانستان سے سابق سوویت یونین کی افواج کی شکست اور انخلا کی 35 ویں برسی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان اس دن کو افغانستان کی تاریخ کا سب سے قابل فخر دن اور اسے یوم شکر قرار دیتی ہے اور اس موقع پر اپنی مسلمان اور مجاہد قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ملکوں کی آزادی اور تشخص کا تعلق ان کی ہمت، مجاہدہ اور کوششوں سے ہے۔ الحمدللہ پچھلے سو سالوں میں افغانوں نے اللہ کی مدد سے اس میدان میں تین بار کامیابی حاصل کی اور اپنے ملک کو آزادی اور خود مختاری بخشی ہے۔
اب جب کہ تیسری بار بھی اللہ کی مدد سے ہمارا ملک بیرونی قبضے سے تازہ تازہ آزاد ہوا ہے۔ اس صاف مطلب یہ ہے کہ افغانوں میں آزادی وحریت کی خواہش اب بھی موج زن ہے اور وہ اپنے مذہب اور ملک کی حفاظت کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔ مستقبل میں جارحیت پسند ممالک پچھلے سو سالوں کے جارح ممالک کے حملوں اور ان کے مقابلے میں افغانوں کی کامیاب مزاحمت سے سبق لیں گے اور اگلی بار افغانوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔
افغان امن پسند لوگ ہیں لیکن ہر بار ان پر ظلم کرکے بیرونی یلغار اور تنازعات کی وجہ سے امن و امان جنگ میں بدل گیا اور وہ برسوں ظلم و ستم کا شکار رہے۔ افغانستان کے مسلمان اور غیرت مند عوام کو چاہیے کہ وہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ہر قسم کی سازشوں کے خلاف ہوشیار رہیں اور اپنے اسلاف کے راستے پر چلتے ہوئے اسلام کے ساتھ مضبوط وابستگی اور قومی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ملک کی آزادی و خود مختاری کو برقرار رکھیں۔
وما ذالک علی الله بعزيز. والسلام
امارت اسلامیہ افغانستان
۱۴۴۵/۸/۴هـ ق
۱۴٠٢/١١/٢٦هـ ش – 15/2/2024
م