ہرات

7 غیر ملکی سیاحوں کی ہرات آمد

7 غیر ملکی سیاحوں کی ہرات آمد

کابل(بی این اے )
ہرات کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام نے سلواکیہ سے 7 سیاحوں کی اس صوبے میں آمد کی اطلاع دی ہے۔
صوبے کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سیاحت کے ڈائریکٹر مولوی رحمت اللہ محمدی نے باختر نیوز کو بتایا کہ سلواکیہ سے یہ 7 سیاح صوبے کے تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر کے لیے آئے ہیں۔

دوسری جانب ان سیاحوں نے افغانستان کو سیاحت کے لیے موزوں اور محفوظ مقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اندر موجودہ صورتحال محفوظ اور لوگ معمول کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔
اس صوبے کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اس صوبے میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔