چین: افغان سفیر کی چین کی وزارت خارجہ کے ایشیائی شعبے کے نائب سربراہ سے ملاقات

چین: افغان سفیر کی چین کی وزارت خارجہ کے ایشیائی شعبے کے نائب سربراہ سے ملاقات

چین: افغان سفیر کی چین کی وزارت خارجہ کے ایشیائی شعبے کے نائب سربراہ سے ملاقات ۔

چین میں افغانستان کے سفیر سید محی الدین سادات نے عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کے ایشیائی شعبے کے نائب سربراہ چن سونگ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی وسفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور ترقی دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقین نے افغانستان کے ساتھ چین کی ترقیاتی امداد، نامکمل منصوبوں کی تکمیل، تکنیکی شعبے میں افغانوں کی تربیت اور دیگر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
چین میں افغانستان کے سفیر نے افغانستان کے ساتھ انسانی امداد اور دوستانہ تعلقات پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امارت اسلامیہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے اور بہتر دوطرفہ تعاون کی خواہاں ہے۔
یاد رہے کہ چین نے افغانستان کو وافر انسانی امداد فراہم کی ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

About The Author

Related posts