کابل

ازبکستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی وفد کے ہمراہ افغان وزیر خارجہ سے ملاقات

ازبکستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی وفد کے ہمراہ افغان وزیر خارجہ سے ملاقات

کابل: (الامارہ اردو) ازبکستان کے صدر کے نمائندہ خصوصی برائے امور خارجہ اور سابق وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف نے وفد کے ہمراہ افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور زرعی مسائل پر جامع بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فورمز میں امارت اسلامیہ افغانستان کے حوالے سے مثبت موقف بیان کرنے پر ازبکستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کے ذریعے مشترکہ مسائل کا حل تلاش کریں گے۔ انہوں نے افغانستان میں حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے بہت سے شعبوں میں اچھے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے افغانستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی تعلقات کو کئی سطحوں پر استوار کیرنے ہر زور دیا۔ انہوں نے اس امید ظاہر کی کہ وسطی ایشیا میں افغانستان سے متعلق ملاقاتوں میں افغان حکومت کے نمائندوں کی موجودگی سے ایسی ملاقاتوں کی اہمیت بڑھے گی۔ ازبکستان کے وفد کے سربراہ نے کہا کہ وہ ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایوف کے حکم پر افغانستان آئے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تجارت اور زراعت پر بات چیت کی جا سکے۔
ازبک صدر کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ ازبکستان زراعت اور پانی کے انتظام سے متعلق ازبک ماہرین افغانوں کی راہنمائی اور دو طرفہ تجارت کی سطح کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے ماہرین کا ایک مشترکہ وفد مقرر کرنے پر اتفاق کیا تاکہ متعلقہ شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف مواقع پر مسلسل بات چیت کی جاسکے۔