کابل

کابل، افغان-قازق بین الاقوامی نمائش کا افتتاح

کابل، افغان-قازق بین الاقوامی نمائش کا افتتاح

 

کابل( بی این اے ) کابل میں دو روزہ “افغان قازق” بین الاقوامی نمائش کا آج امارت اسلامیہ افغانستان اور قازقستان کے اعلی حکام نے افتتاح کیا۔
باختر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق؛ اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں امارت اسلامیہ افغانستان اور قازقستان کے اعلی سطحی وفد، سرمایہ کاروں، تاجروں اور کابل میں متعدد ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے آغاز میں نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے نمائش کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ افغان حکومت نے ملک میں ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بھی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے ہیں اور ہر قسم کی سرمایہ کاری میں ان کی مدد بھی کی ہے۔
انہوں نے اس طرح کی نمائشوں کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں اہم قرار دیا اور مزید کہا کہ اس طرح کی نمائشوں کا مقصد ان ممالک کی مصنوعات اور پیداوار سے افغانستان اور قازقستان کے عوام کو متعارف کرانا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس طرح کی نمائشوں کو ملک میں معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مفید قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر، حکام نے “افغان قازق بین الاقوامی نمائش” کا افتتاح کرکے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
اس نمائش کا اہتمام افغانستان کے بین الاقوامی نمائشی مرکز میں کیا گیا ہے جو آج اور کل عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ اس نمائش میں 80 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، جن میں سے 40 افغان اور 40 قازق ہیں ۔ جس میں دونوں ممالک کےقیمتی پتھر، غذائی اور غیر غذائی اشیاء، دستکاری کے نمونے، قالین اور دیگر مصنوعات و اشیاء شامل ہیں۔