کابل

افغانستان اور قازقستان کے مضبوط سیاسی واقتصادی تعلقات ہیں: وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی

افغانستان اور قازقستان کے مضبوط سیاسی واقتصادی تعلقات ہیں: وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی

 

کابل ( بی این اے ) کابل میں افغان قازق بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے موقع پر وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان اور قازقستان کے تعلقات خواہ وہ سیاسی ہوں، اقتصادی یا تاریخی بہت مضبوط ہیں.
امارت اسلامیہ نے دنیا کے ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات کے لیے کوششیں کی ہیں لیکن خطے کے ممالک کے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ امارت اسلامیہ افغانستان کی آزاد، متوازن اور معیشت پر مبنی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ اس وقت دنیا کے 38 ممالک میں افغانستان کے سفارت خانے اور نمائندہ دفاتر فعال ہیں اور خطے کے ممالک کے ساتھ افغانستان کے وسیع سیاسی اور اقتصادی تعلقات ہیں۔