کابل

امارت اسلامیہ پوری دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے:افغان وزیر خارجہ

امارت اسلامیہ پوری دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے:افغان وزیر خارجہ

کابل(الامارہ)
افغان وزیر خارجہ محترم مولوی امیر خان متقی نے افغان قازق مشترکہ بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ خطے اور دنیا کے ممالک حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اور افغانستان کے ساتھ مثبت روابط چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مغرب کے ساتھ بھی اچھے اور مثبت تعلقات چاہتے ہیں لیکن کچھ خود غرض گروہ اور ممالک اس سلسلے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
مولوی امیر خان متقی نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ نے پوری دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے جس میں خطے کے ممالک کو خاص مقام حاصل ہے۔
انہوں نے افغانستان پر مختلف شعبوں میں امریکی پابندیوں کی مذمت کی جن کا کوئی جواز نہیں اور اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
افغان وزیر خارجہ نے ایک بار پھر انسانی حقوق کے نام نہاد محافظوں کے دعوؤں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شرم کی بات ہے کہ انسانی حقوق کے محافظ اب بھی غزہ میں مجرموں کی حمایت کر رہے ہیں۔
مولوی متقی نے فلسطین کے مظلوم عوام پر جاری مصیبت کی مذمت کی اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت کے ساتھ ان کے حقوق دلانے پر زور دیا۔