کابل

افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پہلے سے بہتر ہوئے ہیں: نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر

افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پہلے سے بہتر ہوئے ہیں: نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر

 

کابل ( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے افغان قازق بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ملک میں اسلامی نظام حکومت کی مکمل حاکمیت کے ساتھ افغانستان سیاسی اور اقتصادی میدان میں آگے بڑھ رہا ہے اور اس وقت دنیا کے 38 ممالک میں افغانستان کے سفارت خانے اور سیاسی نمائندگی کے دفاتر کھلے ہوئے ہیں۔
نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ افغانستان آکر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ اب سرمایہ کاری کے مواقع پہلے سے بہتر ہیں۔