کابل

افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز، پہلا میچ آج موہالی میں کھیلا جائے گا

افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز، پہلا میچ آج موہالی میں کھیلا جائے گا

 

کانل ( بی این اے ) افغانستان اور بھارت کی قومی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

یہ میچ آج افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے بھارت کے شہر موہالی میں کھیلا جائے گا۔

ان میچوں میں افغان سٹار راشد خان کمر کی سرجری اور بھارتی ک بلے باز ویرات کوہلی خاندانی مسائل کی وجہ سے آج کے میچ میں شریک نہیں ہیں جبکہ اگلے دو میچز میں وہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں افغانستان کا بھارت سے چار مرتبہ سامنا ہوا ہے، جن میں سے سبھی میچز بھارت نے جیتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سیریز کا دوسرا میچ 14 جنوری کو کھیلا جائے گا۔