کابل

افغانستان سے سابق سوویت یونین کے فوجی انخلاء کی 35ویں برسی کے موقع پر امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

افغانستان سے سابق سوویت یونین کے فوجی انخلاء کی 35ویں برسی کے موقع پر امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آج افغانستان سے سابق سوویت یونین کی سرخ فوج کی شکست اور انخلاء کی 35 ویں برسی ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان اس دن کو افغانستان کی تاریخ کا سب سے قابل فخر اور اللہ کے شکر کا دن قرار دیتی ہے اور اس موقع پر اپنی مسلمان اور مجاہد قوم کو مبارکباد دیتی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ملکوں کی آزادی اور تشخص ان کی ہمت، مجاہدے اور کوششوں سے وابستہ ہے، الحمدللہ گزشتہ سو سالوں میں افغانوں نے اللہ کی مدد سے اس میدان میں تین بار کامیابی حاصل کرکے اپنے ملک کی آزادی و خود مختاری دوبارہ حاصل کی۔
اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہمارا ملک تیسری بار جارحیت سے آزاد ہوا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانوں میں آزادی کا جذبہ اب بھی مضبوط ہے اور وہ اپنے مذہب اور ملک کی حفاظت کے لیے پختہ عزم رکھتے ہیں۔
افغانستان پر گزشتہ سو سال کی پے در پے جارحیت اور ان کے مقابلے میں افغانوں کی کامیابی سے مستقبل میں جارحیت پسند ممالک سبق لیں گے اور اگلی بار افغانوں کے خلاف کسی بھی جارحیت سے پہلے سو بار سوچیں گے۔
افغان امن پسند لوگ ہیں لیکن ہر بار ان کا امن و سکون غیر ملکی جارحیت کی وجہ سے جنگ میں بدل گیا ہے جس سے وہ برسوں ظلم وستم کا شکار رہے۔
افغانستان کے غیرت مند عوام کو چاہیے کہ وہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ہر قسم کی سازشوں کے خلاف ہوشیار رہیں اور اپنے اسلاف کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے مضبوط اسلامی عزم اور قومی اتحاد کو برقرار رکھیں اور اپنے ملک کی آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کریں۔
وما ذالک علی اللہ بعزیز
امارت اسلامیہ افغانستان