کابل

افغانستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، عالمی برادری افغانستان پر خصوصی توجہ دے: ناظم الامور یورپین یونین

افغانستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، عالمی برادری افغانستان پر خصوصی توجہ دے: ناظم الامور یورپین یونین

 

کابل ( بی این اے ) نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے یورپی یونین کی ناظم الامور برائے افغانستان رافیلہ ایوڈیس سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں رافیلہ ایوڈیس نے افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلا خوف ملک کے متعدد صوبوں کا دورہ کیا اور حالات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
انہوں نے افغانستان کے لیے یورپی یونین کی امداد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انسانی بنیادوں پر امداد اس وقت ضرورت مند خاندانوں تک پہنچ رہی ہے اس میں کرپشن کا کوئی امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے اس لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری افغانستان پر خصوصی توجہ دے اور موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو روکنے کے لیے ضروری امداد فراہم کرے۔
یورپی یونین کی چارج افیئرز نے افغانستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا اور مزید کہا کہ افغانوں کو اب بھی زیادہ انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
دریں اثناء نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے افغانستان میں مثبت کردار پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت افغانستان میں کرپشن، منشیات اور طوائف الملوکی کا خاتمہ ہو چکا ہے، داعش کو شکست ہوئی ہے اور سرحدوں پر کنٹرول حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے بنیادی مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کے خلاف پاکستان کی کارروائی تمام قوانین کے خلاف ہے اور قابل مذمت ہے۔