کابل

افغانستان میں ناروے کے ناظم الامور پال کلومن بیکن کی نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات

افغانستان میں ناروے کے ناظم الامور پال کلومن بیکن کی نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) افغانستان میں ناروے کے ناظم الامور پال کلومن بیکن نے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کلومن بیکن نے امارت اسلامیہ کی حکومت کے بعد افغانستان میں امن و استحکام اور اقتصادی پیش رفت کے ساتھ ساتھ ملک واپس آنے والے مہاجرین کے لیے بہترین انتظامات پر حکومت افغانستان کی تعریف کی۔
نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے افغانستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بارے میں کہا کہ امن وامان اور مہاجرین کے بارے میں حکومتی کارکردگی اظہر من الشمس ہے انہوں نے واپس آنے والے مہاجرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ افغان حکومت نے مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ بخوبی سنبھالا ہے لیکن اب بھی ضرورت ہے کہ بین الاقوامی ادارے تعاون کے لیے آگے بڑھیں۔
یاد رہے کہ اس ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان کئی دیگر دو طرفہ امور پر بھی بات تبادلہ خیال کیا گیا ۔