کابل

افغانستان میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ حقیقت پر مبنی نہیں: وزارت صحت

افغانستان میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ حقیقت پر مبنی نہیں: وزارت صحت

 

کابل: افغانستان کی وزارت صحت عامہ نے ملک میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کو سختی سے مسترد کردیا۔ وزارت کے ترجمان ڈاکٹر شرافت زمان نے میڈیا کو ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ امارت اسلامیہ کے دوبارہ قیام کے بعد افغانستان میں ماں اور بچوں کی صحت اور دیکھ بھال کے لیے خاطر خواہ کام کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شرافت زمان نے عالمی ادارہ صحت کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں روزانہ 167 نئے پیدا ہونے والے بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک بے بنیاد رپورٹ ہے اور حقیقت سے بہت دور ہے۔
وزارت صحت عامہ کے ترجمان نے تمام اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ رپورٹس شائع کرنے میں مکمل تحقیق سے کام لیں اور جھوٹی رپورٹس شائع کرکے افغانستان کی غلط تصویر دنیا کے سامنے پیش نہ کرے۔