کابل

افغانستان میں کوئی امریکی شہری قید نہیں، امریکی وزیر خارجہ کا دعوہ بے بنیاد ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد

افغانستان میں کوئی امریکی شہری قید نہیں، امریکی وزیر خارجہ کا دعوہ بے بنیاد ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد

کابل: امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ: ہم افغانستان میں امریکی قیدیوں کی موجودگی کو مسترد کرتے ہیں۔ امارت اسلامیہ افغانستان امریکہ کے وزیر خارجہ کے اس دعوے کو بے بنیاد قراردیا جس کچھ امریکی شہریوں کو افغانستان میں قید ہونے کا دعوہ کیا گیا۔
امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس کوئی امریکی شہری نہیں ہے اور حال ہی میں کسی امریکی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کے حوالے سے خبر دی تھی کہ متعدد امریکی شہری اب بھی امارت اسلامیہ کی جیلوں میں قید ہیں اور وہ انہیں رہا کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔