نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل (بی این اے) وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی سے قازقستان کے نائب وزیراعظم سیرک زومنگارین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باختر نیوز کی رپورٹ کےمطابق: اس ملاقات میں مختلف صنعتی شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری، مشینری کی صنعت، کار مینوفیکچرنگ فیکٹری کے قیام، قازقستان میں افغان مریضوں کے علاج ، افغان طلباء کے لیے قازقستان میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی، افغانستان میں معدنیات کےاستخراج اور افغانستان سے قازقستان کو برآمدی سامان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ سہولیات کی فراہمی، بینکنگ تعلقات، افغانستان، ترکمانستان اور قازقستان کے درمیان سہ فریقی ٹرانزٹ اجلاس کے انعقاد اور قازقستان سے جدید ٹیکنالوجی سسٹم “سمارٹ برج “کی منتقلی پر مفصل گفتگو ہوئی۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.