کابل

قازقستان، افغانستان کے ساتھ طویل مدتی تجارتی تعلقات، راہداری اور سرمایہ کاری کے لیے تیار

قازقستان، افغانستان کے ساتھ طویل مدتی تجارتی تعلقات، راہداری اور سرمایہ کاری کے لیے تیار

کابل(الامارہ)
قازقستان کے نائب وزیر اعظم Serik Zhomangarin نے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر صاحب سے ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک افغانستان کے ساتھ طویل مدتی تجارتی تعلقات، راہداری اور سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت افغانستان خطے میں ایک پرامن ملک ہے اس لیے دنیا امارت اسلامیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینا چاہتی ہے۔
اس کے علاوہ قازقستان کے نائب وزیر اعظم نے کابل کا دورہ اور افغان، قازق نمائش کے افتتاح کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور روابط کی مضبوطی کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے خطے کے ممالک سے کہا کہ وہ بڑے علاقائی منصوبوں کے نفاذ میں مشترکہ طور پر حصہ لیں۔