جوزجان

جوزجان ، 3 واٹر سپلائی پراجیکٹس کی تعمیر کا آغاز

جوزجان ، 3 واٹر سپلائی پراجیکٹس کی تعمیر کا آغاز

کابل(الامارہ)
جوزجان کے مقامی حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع مردان میں تین واٹر سپلائی پراجیکٹس کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پراجیکٹس جوزجان کے ضلع مردان میں 46لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے بنائے جا رہے ہیں ۔
جوزجان کی تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر مولوی اسد اللہ حمزہ نے بتایا کہ مذکورہ پراجیکٹس کی تعمیر سے 560 خاندانوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا۔
اس موقع پر ضلع مردان کے مکینوں نے امارت اسلامیہ کے اہم ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کی ۔