کابل

افغانستان قازقستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے : نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر

افغانستان قازقستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے : نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر

 

کابل( الامارہ ) امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے قازقستان کے نائب وزیر اعظم سارک زومانگارین اور ان کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سیرک زومانگرین نے کہا، قازق حکام امارت اسلامیہ کی پیش رفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں قازق تاجر اور سرمایہ کار افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے بے چین ہیں۔

قازقستان کے نائب وزیراعظم نے امارت اسلامیہ کی جانب سے افغانستان میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قازقستان افغانستان کے ساتھ طویل المدتی تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

زومنگارین نے افغان نوجوانوں کو تعلیمی وظائف دینے پر آمادگی ظاہر کی اور بتایا کہ اس وقت افغانستان خطے میں امن کی ایک مثال ہے، اسی لیے دنیا افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔

قازقستان کے نائب وزیر اعظم نے کابل اور الماتا کے درمیان براہ راست پروازوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی شعبے میں افغان حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے علاقائی سطح پر بڑے منصوبوں کے آغاز پر زور دیا اور مزید کہا کہ علاقائی منصوبوں پر عملدرآمد خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے۔

بعد ازاں نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے قازقستان کے نائب وزیراعظم کے دورہ کابل اور افغان قازق نمائش کے افتتاح کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور روابط کی مضبوطی کی بہترین مثال قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان خطے کے تمام ممالک بالخصوص قازقستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے خطے کے ممالک کو بڑے علاقائی منصوبوں کے نفاذ میں مشترکہ طور پر حصہ لینا چاہیے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر علاقائی سطح پر اقتصادی اور تجارتی مواقع پیدا کرنے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

مولوی عبدالکبیر نے قازقستان کے سرمایہ کاروں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کا افغانستان کی سرحدوں پر مکمل کنٹرول ہے۔ سمگلنگ اور بدعنوانی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں امن و استحکام سب کے مفاد میں ہے۔