کابل

افغانستان کی اقتصادی صورت حال پر عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے حوالے سے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور دفتر کا اعلامیہ

افغانستان کی اقتصادی صورت حال پر عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے حوالے سے نائب وزیر اعظم برائےے اقتصادی امور دفتر کا اعلامیہ

 

عالمی بینک کی جانب سے 31 جنوری 2024 کو افغانستان کی معاشی صورت حال پر ایک رپورٹ شائع کی گئی۔ اس رپورٹ میں افغانستان کی معاشی پیش رفت کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2022 کی بہ نسبت 2023 میں افغانستان کی برآمدات کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں افغانی کی قدر میں اضافہ ہوا، غذائی اور غیر غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ 2022 کی بہ نسبت 2023 میں آمدنی اور درآمدات کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ افغانستان میں لوگوں کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور کا آفس مذکورہ رپورٹ کے ان حصوں کو سراہتا ہے جو مثبت اور حقائق پر مبنی ہیں۔ ان حصوں کو مسترد کرتا ہے جو حقائق سے دور ہیں۔ امارت اسلامیہ افغانستان عالمی بینک کی طرح دیگر عالمی تنظیموں سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ افغانستان سے متعلق حقائق پر مبنی رپورٹس شائع کریں۔ اگر عالمی برادری امارت اسلامیہ افغانستان سے پابندیاں ہٹا دے اور افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کردے تو افغانستان دیگر شعبوں کے ساتھ معیشت کے شعبے میں بھی ترقی کرے گا۔
امارت اسلامیہ افغانستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اگر بین الاقوامی ادارے اور رفاہی تنظیمیں تضادات کی بجائے مثبت روابط کا آغاز کریں اور افغانستان کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کریں تو اس کے نتیجے میں نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک کی اقتصادی صورت حال پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
امارت اسلامیہ افغانستان