کابل

افغانستان کی پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار

افغانستان کی پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار

 

کابل (الامارہ) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کو تشویشناک قرار دیتی ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، چونکہ یہ خطہ طویل عرصے سے مسلط شدہ جنگوں کے بعد امن و سکون کا سانس لے رہا ہے۔ لہٰذا دونوں ممالک کو علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کو متنازع مسائل سفارتی ذرائع سے باہمی مفاہمت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔