کابل

افغانستان کے لیے یورپی یونین کی سفیر کی افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

افغانستان کے لیے یورپی یونین کی سفیر کی افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

 

کابل (بی این اے) وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی سے افغانستان میں یورپی یونین کی سفیر رافیلہ یوڈیچے نے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے افغانستان میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال کو سراہا اور آئندہ ماہ دوحہ میں افغانستان کے حوالے سے ہونےوالی کانفرنس کے بارے اپنی آراء کا اظہار کیا۔
یوڈیچا نے یورپی یونین کی جانب سے ہرات میں زلزلے کے متاثرین اور وطن واپس آنے والے افغان مہاجرین کے ساتھ تعاون بھی تذکرہ کیا۔
اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ نے یورپی یونین کی سفیر کو خوش آمدید کہا اور افغانوں کی جانب سے ان کے تعاون اور افغانستان کے حوالے سے ان کی مثبت کوششوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ افغانستان کئی دہائیوں کے عدم استحکام اور مصائب کے بعد تیزی سے سیاسی اور اقتصادی استحکام کی طرف قدم اٹھا رہا ہے اور ایک طویل عرصے کے بعد افغان باشندے طبعی اور نفسیاتی تحفظ کے شاہد ہیں ۔
انہوں نے دنیا کے ساتھ بات چیت کے بارے میں کہا کہ افغان حکومت کو اہم بین الاقوامی اداروں میں اپنی رکنیت حاصل کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق اس طرح افغانوں کو وہاں اپنا حقیقی نمائندہ میسر آئے گا اور مسائل کا حل آسان ہو جائے گا۔