افغان الیکٹرک کے بجلی واجبات، 861 ملین وصول

بجلی واجبات کی وصولی کے لئے نئے طریقہ کار کے تحت 681 ملین سے زائد افغانی قرضے جمع کیے جا چکے ہیں۔ افغانستان الیکٹرک کمپنی گورنمنٹ انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر میں افغانستان الیکٹرک کمپنی کے ترجمان حکمت اللہ میوندی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سابق سیاستدانوں، بااثر شخصیات، کمپنیوں، صنعتی اور تجارتی مراکز […]

بجلی واجبات کی وصولی کے لئے نئے طریقہ کار کے تحت 681 ملین سے زائد افغانی قرضے جمع کیے جا چکے ہیں۔ افغانستان الیکٹرک کمپنی
گورنمنٹ انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر میں افغانستان الیکٹرک کمپنی کے ترجمان حکمت اللہ میوندی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سابق سیاستدانوں، بااثر شخصیات، کمپنیوں، صنعتی اور تجارتی مراکز سے بجلی مصارف کی مد میں واجبات حاصل کرنے کے طریقہ کار کو وضع کیا گیا ہے۔
بجلی کمپنی کے ترجمان کے مطابق، بجلی بلوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے جو طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، امارت اسلامیہ افغانستان کے ریاست الوزراء کے اقتصادی کمیشن سے منظور شدہ اور مذکورہ کمیشن کی ہدایات کی بنیاد پر افغانستان الیکٹرک کمپنی کی سربراہی میں وزارت دفاع، داخلہ اور انٹیلی جنس ادارے کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو صارفین کے ذمہ واجبات کی وصولی کو یقینی بنائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کابل میں 329 قرض نادہندگان کی نشاندہی کی گئی جن میں سے اب تک 33 صارفین نے 64 لاکھ 804 افغانی ادا کر دیے۔
الیکٹرک کمپنی کے مطابق ملک کے پانچوں زونز کی کمپنیوں اور تجارتی مراکز کے قرض دہندگان نے افغانستان الیکٹرک کمپنی کی جانب سے نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد 6 کروڑ 75 لاکھ 33 ہزار 925 افغانی کی ادائیگی کردی ہے۔
افغانستان الیکٹرک کمپنی نے سیکٹرل اداروں کے ساتھ مل کر ہمیشہ کوشش کی ہے کہ جن ممالک سے بجلی برآمد کی جارہی ہے، ان کی قیمت ادا کرنے، بجلی کے نقصانات کو روکنے اور لوگوں کو تیز، شفاف اور پائیدار خدمات فراہم کرنے کے لئے موثر طریقہ کار کے مطابق اقدامات کئے جائیں۔