امریکی ریاست ورجینیا میں یرغمال افغان بچی کے متعلق افغان وزارت خارجہ کا اعلامیہ

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں امریکی بحری فوج کے ایک اہل کار “جو شوا ماسٹ” کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک افغان خاندان کے کئی افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اب اس خاندان کی زندہ بچ جانے والی بچی کو رشتہ داروں سے دور یرغمال کرکے اپنے ساتھ لے گئے […]

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں امریکی بحری فوج کے ایک اہل کار “جو شوا ماسٹ” کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک افغان خاندان کے کئی افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اب اس خاندان کی زندہ بچ جانے والی بچی کو رشتہ داروں سے دور یرغمال کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے اور اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔ وزارت خارجہ جلد ہی اس بچی کو اپنے خاندان حوالگی کےلیے امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کرے گی۔
یاد رہے کہ امریکا اور اتحادیوں نے بڑی تعداد میں بچوں سمیت ہزاروں افغان باشندوں کو نہایت نامناسب طریقے سے افغانستان سے نکال کر مختلف کیمپوں میں رکھا ہے جہاں وہ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔
افغان وزارت خارجہ ان ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغان مہاجرین کو ہجرت کے بین الاقوامی قانون کے مطابق اور قونصلیٹ ذرائع سے انسانی اور قانونی حقوق فراہم کریں۔