کابل

افغان وزارت خارجہ کی مسجد اقصی میں نہتے نمازیوں پر حملے کی مذمت

افغان وزارت خارجہ کی مسجد اقصی میں نہتے نمازیوں پر حملے کی مذمت

کابل: (الامارہ اردو) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزارت خارجہ نے مسجد اقصی میں نہتے نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ: اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تقریباً 100 بے گناہ فلسطینی زخمی اور 400 کو گرفتار کر لیا گیا۔ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی افواج کے اس طرح کے انسانیت سوز اقدامات اور مقدس مقامات کی بے حرمتی بین الاقوامی، اسلامی اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے اقدار اور مقدسات کی توہین ہے۔