افغان وزیر اعلی تعلیم کا افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے مسائل حل کرنے کا عزم

افغان وزیر اعلی تعلیم کا افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے مسائل حل کرنے کا عزم کابل(بی این اے) کابل میں پاکستان کے قائم مقام سفیر سیف اللہ خان کی وزیر اعلی تعلیم شیخ الحدیث مولوی ندا محمد ندیم سے ملاقات۔ وزیر اعلیٰ تعلیم نے افغان طلباء کے لیے اسٹڈی ویزوں کے اجرا میں […]

افغان وزیر اعلی تعلیم کا افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے مسائل حل کرنے کا عزم
کابل(بی این اے) کابل میں پاکستان کے قائم مقام سفیر سیف اللہ خان کی وزیر اعلی تعلیم شیخ الحدیث مولوی ندا محمد ندیم سے ملاقات۔ وزیر اعلیٰ تعلیم نے افغان طلباء کے لیے اسٹڈی ویزوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ تعلیم نےکہا: افغانستان اور پاکستان دو بہت اچھے پڑوسی ہیں اور ان میں بہت کچھ مشترک ہے۔
قائم مقام وزیر اعلیٰ تعلیم نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ سے کہا کہ وہ پاکستان میں زیر تعلیم افغان طلباء کے مسائل کے حل میں تعاون کرے، اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے کے قائم مقام سربراہ کا ردعمل مثبت رہا۔
سیف اللہ خان نے مطالبہ کیا کہ افغانستان پاکستانی طلباء کے مسائل حل کرے،قائم مقام وزیر اعلیٰ تعلیم نے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔
ملاقات میں دونوں فریق نے اپنی بات چیت میں طلباء کے لیے مطالعاتی ویزوں کے اجراء میں آسانی پیدا کرنے اور سائنسی و تحقیقی تجربات کے تبادلے پر زور دیا۔