کابل

افغان وزیر خارجہ سے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات

افغان وزیر خارجہ سے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات

کابل(بی این اے )
افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے جمہوریہ قازقستان کے نائب وزیر اعظم Serik Zhomangren نے ملاقات میں افغانستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات، تجارت اور افغانستان میں قازقستان کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، اور تجارتی لین دین کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔
مولوی امیر خان متقی نے افغانستان میں کان کنی، ریلوے اور ای گورننس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی امید ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے کابل اور آستانے کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہونی چاہیئے۔
دریں اثناءقازقستان کے نائب وزیر اعظم نے افغانستان کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو وسیع قرار دیتے ہوئے کہا کہ قازقستان کو افغانستان کی برآمدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ افغانستان میں ریلوے، کانوں اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں تفصیلی بات چیت کریں گے۔
نیز انہوں نے کہا کہ کابل اور آستانے کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ قازقستان کے نائب وزیر اعظم اپنے تین روزہ دورہ افغانستان کے دوران ایک مشترکہ افغان قازق تجارتی نمائش کا افتتاح بھی کریں گے۔