کابل

اقوام متحدہ کا منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے قائم 24 ہسپتالوں کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان:

اقوام متحدہ کا منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے قائم 24 ہسپتالوں کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان:

 

کابل: اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے پروگراموں کی مدد کے لیے وہ اس ملک میں 24 نشے کے علاج کے لیے قائم ہسپتالوں کی مدد کرے گا۔

باختر نیوز ایجنسی نے بین الاقوامی ذرائع سے خبر دی ہے کہ جرائم اور منشیات سے نمٹنے کے اقوام متحدہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے پروگرام کو سپورٹ کرنے کے لیے وہ 24 نشے کے علاج کے مراکز کے ساتھ تعاون کرے گا اور ان مراکز کے لیے خوراک، حرارتی آلات اور صحت کے لیے ضروری مواد اور ادویات مہیا کیے جائیں گے.

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات کے مطابق، اس وقت 3.5 ملین افراد جو کہ افغانستان کی کل آبادی کا تقریباً 10 فیصد ہے، منشیات کے عادی ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی پریس ریلیز کے مطابق منشیات کی لت کے علاج کے مراکز کی معاونت کا نیا پروگرام کم از کم چھ ماہ تک جاری رہے گا، تاکہ منشیات کے استعمال سے متاثر والے افراد کو طبی خدمات، ادویات اور علاج تک رسائی حاصل ہو۔