اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے: امارت اسلامیہ افغانستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خدشات سمجھتی ہے تاہم امارت اسلامیہ تمام معاملات کو اسلامی شریعت کی روشنی میں منظم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کیونکہ اپنے مذہب اور عوام کے سامنے احساس ذمہ داری کی وجہ سے ملک میں […]

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے:
امارت اسلامیہ افغانستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خدشات سمجھتی ہے تاہم امارت اسلامیہ تمام معاملات کو اسلامی شریعت کی روشنی میں منظم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کیونکہ اپنے مذہب اور عوام کے سامنے احساس ذمہ داری کی وجہ سے ملک میں غیر قانونی اقدامات کی اجازت نہیں دے سکتی۔
بین الاقوامی اداروں اور ممالک کو چاہیے کہ وہ ہمارے ملک کے حالات اور قوم کے دینی اقدار کو سمجھیں اور بین الاقوامی انسانی مسائل اور انسانی امداد کو سیاسی مسائل سے نہ جوڑیں۔
ہم ان تمام شعبوں میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں جو ہمارے مذہبی اصولوں اور ملکی اقدار سے ہم آہنگ ہوں۔
امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد