کابل

امارت اسلامیہ افغانستان کا سوڈان میں فریقین سے پر تشدد واقعات روکنے کا مطالبہ

امارت اسلامیہ افغانستان کا سوڈان میں فریقین سے پر تشدد واقعات روکنے کا مطالبہ

 

سوڈان میں تشدد کی حالیہ تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے تشدد کی اس لہر میں شامل فریقین سے تشدد ختم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سوڈان کے مسلمانوں کا خون بہنے سے بچ جائے۔ شروع میں تشدد کی بظاہر چھوٹی سی چنگاری بعد میں ایک ایسے بحران کا باعث بن سکتی ہے جو قابو سے باہر ہو جاتا ہے۔ اس بنا پر ہم فریقین سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ تحمل، سیاسی حکمت اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسئلے کو حل کریں۔

عبد القہار بلخی ترجمان وزارت خارجہ امارت اسلامیہ افغانستان