کابل

امارت اسلامیہ نے گزشتہ دو سالوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:اقوام متحدہ

امارت اسلامیہ نے گزشتہ دو سالوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:اقوام متحدہ

 

کابل( بی این اے) افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ اسٹیفن روڈریگز نے قندھار کے گورنر ملاشیرین اخوند سے ملاقات کے دوران کہا کہ امارت اسلامیہ نے اپنی حکومت کے دو سال سے زائد عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے افغانستان میں منشیات کی کاشت، پیداوار اور تجارت پر پابندی، امن وامان کی بہتری اور بدعنوانی کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کی یہ کامیابیاں قابل تعریف ہیں۔

گورنر قندھار نے پورے ملک میں موجودہ سیکورٹی کی بہترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت افغانوں کے امنگوں کے مطابق ہے اور اسے وسیع عوامی حمایت حاصل ہے۔

ملا شیرین اخوند نے افغانستان میں اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کی بھی تعریف کی اور افغان مہاجرین کے لیے پناہ گاہوں کی تعمیر، شہروں اور دیگر دور دراز علاقوں میں صحت کی خدمات کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی بھی درخواست کی۔