کابل

امارت اسلامیہ کا سابق انتظامیہ کے افراد قتل سے متعلق یوناما کے دعوے کی تردید

امارت اسلامیہ کا سابق انتظامیہ کے افراد قتل سے متعلق یوناما کے دعوے کی تردید

کابل(بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ادارے (UNAMA) کے سابق افغان انتظامیہ کے افراد کے قتل کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ کی تردید کی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھاہے کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (UNAMA) کی تازہ ترین رپورٹ، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ سابق انتظامیہ کے 800 افراد کو امارت اسلامیہ کی افواج کے ہاتھوں مارا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یہ درست نہیں ہے۔
مجاہد نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کی طرف سے عام معافی سب پر لاگو ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ امارت اسلامیہ کے متعلقہ اداروں کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے بعض ذاتی اور نامعلوم واقعات کی سنجیدگی سے چھان بین کی گئی، جن کی تعداد محدود ہے، لیکن بدقسمتی سے بعض محکمے اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے افغانستان کی اصل حقیقت کو سمجھنے اور مثبت پیش رفت دیکھنے کے بجائے ہمیشہ منفی نکات تلاش کرتے ہیں اور پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں جس سے سب سے پہلے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔