امارت اسلامیہ کے زعیم امیرالمؤمنین حفظہ اللہ کا مجاہدین کے نام خصوصی خطاب

منگل کےروز 2015-10-27 مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے امارت اسلامیہ کے زعیم  امیرالمؤمنین ملا اختر محمد منصور حفظہ اللہ نے ملک کے طول و عرض میں موجود  مجاہدین کو وائرلیس کے ذریعے خطاب فرمایا۔ موصوف نے خطاب کا آغاز حمد و صلوۃ کرتے ہوئے مجاہدین کو مسنون سلام، نیک خواہشات اور حالیہ […]

منگل کےروز 2015-10-27 مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے امارت اسلامیہ کے زعیم  امیرالمؤمنین ملا اختر محمد منصور حفظہ اللہ نے ملک کے طول و عرض میں موجود  مجاہدین کو وائرلیس کے ذریعے خطاب فرمایا۔

موصوف نے خطاب کا آغاز حمد و صلوۃ کرتے ہوئے مجاہدین کو مسنون سلام، نیک خواہشات اور حالیہ فتوحات کی مبارک باد پیش کی۔

جناب منصور صاحب نے خطاب کے دوران مجاہدین کے لیے نصرت اور تکالیف جھیلنے کے مقابلے میں خصوصی دعائیں فرمائیں۔ اسی طرح جہادی میدان میں شہید ہونے والے شہداء کے روح ایصال کے لیے  دست بدعا  اور جنگ زدہ افراد کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی کی دربار سے اجرعظیم کی التجاء کی۔

جناب امیرالمؤمنین حفظہ اللہ نے خطاب کے دوران مجاہدین کو عوام کیساتھ اچھے سلوک کی جانب مدعو کیا اور کہا کہ ” یہی غیور، مجاہد اور متدین عوام ہیں، جنہوں نے دین کے لیے قربانیاں دی ہیں  اور عوام کا ہم پر حق  اور احسان ہے ، جو  درحقیقت ہماری تمام کامیابیاں انہی مجاہد عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے ۔ عوامی عمائدین، بااثر اشخاص، علماءکرام اور قومی رہنماؤں کا احترام کرنا چاہیے  ۔ ان سے مشورے لینے چاہیے”۔

عالی قدر امیرالمؤمنین حفظہ اللہ نے مجاہدین کو بتایا کہ عام المنفعہ تاسیسات (قومی تنصیبات) مثلا آبی ذخائر، مدارس، اسکولز، پل، کلینک وغیرہ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاناچاہیے ، بلکہ ان کے لیے تحفظ کے لیے کمربستہ رہے۔ جہاں بھی عوام کو فائدہ پہنچے،اسی جگہ کا حفاظت ہونا چاہیے اور ان افراد کا روک تھام کیا جائے، جو اس نوعیت تخریبی اعمال انجام دینے سے مجاہدین کی بدنامی کرنا چاہتا ہے۔

جناب منصور صاحب مجاہدین کو بتاتے ہیں کہ فتوحات اور کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھے۔ موصوف نے کہا کہ” دشمن گھبراہٹ کی حالت میں ہے۔ان کے صفیں درہم برہم ہوچکی ہیں۔ اپنے آپ  پر اعتماد اور حوصلے کو کھوچکے ہیں۔ مجاہدین موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دشمن پر تابڑتوڑ حملوں میں تیزی لائے، تاکہ جہادی میدان میں مزید فتوحات حاصل اور ملک کو قبضے اور فساد سے نجات ملے”۔

انہوں نے مجاہد رہنماؤں اور کمانڈروں کو خصوصی طور پر متنبہ کیا کہ  اپنےماتحت افراد( مجاہدین) کے اعمال پر توجہ دیں ۔ ان کے روزانہ اعمال اور عبادات، عوام کیساتھ سلوک، اخلاق اور تمام امور کی جانب متوجہ ہونے چاہیے ،تاکہ  شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی تمام جہادی امور کو سرانجام دیں۔

امارت اسلامیہ کے زعیم نے خطاب کے آخر میں مجاہدین کو امارت اسلامیہ کے صف کو متحد رکھنے کا اطمینان دلایا۔ انہوں نے اللہ تعالی کا شکر بجالایا، جس نے امارت اسلامیہ کےصف  کو متحد رکھا  اور اس بابت دشمن کے پروپیگنڈے من گھڑت ہیں۔ للہ الحمد امارت اسلامیہ کا صف متحد ہے اور اس کے مزید استحکام اور اتحاد کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

آخر میں امارت اسلامیہ کے زعیم نے مجاہدین کے دعائیں فرمائيں اور مجاہدین سے بھی دعاؤں کا مطالبہ کیا۔

پشتو زبان میں خطاب سننے اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے  یہاں کلک کیجیے۔