کابل

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس ایشیا پیسفک کے نائب سربراہ کی وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس ایشیا پیسفک کے نائب سربراہ کی وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی

 

کابل ( الامارہ ) انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس ایشیا پیسفک کے نائب سربراہ الیگزینڈر میتھیو اور وفد نے افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر خارجہ نے افغانستان میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کی خدمات، تعاون اور سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے وفد کو پسماندہ علاقوں اور ملک کے ان علاقوں کی نشاندہی کرائی جہاں امداد کی شدید ضرورت ہے۔

دریں اثناء میتھیو نے سب سے پہلے افغانستان میں ریڈ کراس کی سرگرمیوں کی رپورٹ وزیر خارجہ کو پیش کی۔
میتھیو کی پورٹ کے مطابق ریڈ کراس نے گزشتہ سال 50 لاکھ ضرورت مندوں کے لیے صحت، پانی کی فراہمی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 28 ملین سوئس فرانک خرچ کیے گئے ہیں۔
آخر میں وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ایشیا پیسیفک کے رہنما سے کہا کہ وہ افغانستان کی حقیقی تصویر اور اپنے آنکھوں دیکھا حال بین الاقوامی برادری تک پہنچائیں۔ انہوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان عوام کی ہمہ جہت امدادی مشن تیز کردیں اور صحت کے شعبے میں بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے افغانستان کے ہسپتالوں کو آلات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دیں۔