کابل

ایران سے 1550 افغان باشندوں کی واطن واپسی

ایران سے 1550 افغان باشندوں کی واطن واپسی

کابل(الامارہ)
وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کے مطابق، ایران سے 1,548 افغان مہاجرین گزشتہ روز ہرات اسلام قلعہ پورٹ کے ذریعے رضاکارانہ اور زبردستی وطن واپس آئے۔

وزارت نے کہا کہ واپس آنے والوں میں سے 376 افراد کو منتخب کمیٹیوں نے پناہ گزینوں کے ادارے کے ساتھ رجسٹر کرنے کے بعد امداد لینے کے لیے بین الاقوامی ادارے کے ہائی کمشنر کے دفتر اور پناہ گزینوں کی بین الاقوامی تنظیم سے متعارف کرایا گیا جبکہ 45 خاندانوں کو امارت اسلامیہ کی جانب سے 10,000 افغانی نقدتقسیم کی گئی۔
واضح رہے کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی آئی ہے۔