کابل

ایران میں یورو ایشیاء سپر ساباکی کراٹے چیمپئن شپ کا چوتھا راؤنڈ افغانستان کی رنراپ پوزیشن کے ساتھ اختتام پذیر

ایران میں یورو ایشیاء سپر ساباکی کراٹے چیمپئن شپ کا چوتھا راؤنڈ افغانستان کی رنراپ پوزیشن کے ساتھ اختتام پذیر

کابل ( الامارہ ) ایران کے شہر تہران کی میزبانی میں یورو ایشاء سپر ساباکی کراٹے چیمپیئن شپ کا چوتھا راؤنڈ جو 3 روز تک 12 ایشیائی ممالک کی 12 ٹیموں کے درمیان جاری رہا، افغانستان کی رنر اپ پوزیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اس ایونٹ میں ایران، افغانستان، پاکستان، بھارت، ازبکستان، ترکی، جرمنی، شام، عراق، تاجکستان، جارجیا اور آذربائیجان نے حصہ لیا۔

یاد رہے کہ افغانستان نے ان مقابلوں میں 9 طلائی ، 4 چاندی ، اور 5 کانسی کے تمغے جیتے اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔